senior journalist of Jeddah Saudi Arabia Syed Musrat Khalil 211

پی این پی “”PNP”” کے بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان اور ان کے صاحبزادے ولید اعجاز اعوان نے جدہ سعودی عرب کے سینئر صحافی سید مسرت خلیل اور ریاض کے چمکتے صحافیوں کے اعزاز میں ایک شاندار اور پر تکلف دعوت عشایہء کا خصوصی اہتمام کیا

ریاض/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پی این پی “”PNP”” کے بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان اور ان کے صاحبزادے ولید اعجاز اعوان نے جدہ سعودی عرب کے سینئر صحافی سید مسرت خلیل اور “”PNP”” کے میجنگ ڈائریکٹر “”MD”” زبیر خان بلوچ، عالم خان مہمند، حاجی محمد ناصر قادری، وسیم خان بلوچ، عبدالحلیم، پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ریاض سعودی عرب کے چیئرمین عابد شمعون چاند، اور سیکریٹری انفارمیشن ملک عرفان علی کے اعزاز میں ایک شاندار اور پر تکلف دعوت عشاء کا خصوصی اہتمام کیا، اس موقع پر اور خصوصی نششت کے دوران ریاض کے معروف نعت خواں عابد شمعون چاند اور حاجی محمد ناصر قادری نے پر سوز انداز میں ہوئی نعت رسول پیش کیا اور محفل میں شامل تمام مہمانوں نے خوب دل کھول کر داد تحسین پیش کی، اس ملاقات کے دوران سینئر صحافی سید مسرت خلیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اپنے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈالتے کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ دیوار غیر میں آپس کے اتحاد اور یکجہتی پر خصوصی تو دیں، انہوں نے کہا کہ “”PNP”” اپنی صحافتی ٹیم کے ساتھ شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے، اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اولیت دے کر حل کرنے کی کوششوں پر گامزن ہے،
عشائیہ کے اختتام پر اعجاز احمد طاہر اعوان اور ولید اعجاز اعوان نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا، اس طرح یہ یادگار نششت رات گئے تک اختتام پذیر ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں