Jeddah-based event was held at the Saudi Event Center 251

سعودی ایونٹ سینٹر کے تحت موسم جدہ کے حساب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ مریم شاہد (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی ایونٹ سینٹر کے تحت موسم جدہ کی رنگا رنگ شاندار تقاریب جار ی ہیں، سعودی عوام اور غیرملکی و اہل خانہ رنگا رنگ تقریبات میں جوش و خروش سے شرکت کررہے ہیں۔ جدہ موسم کے حوالے سے کل رات جدہ کے مقامی امیر ماجد پارک میں پاکستانی نائٹ کا اہتمام ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ نے رات گئے تک رنگا رنگ میوزک پروگرام میں فنکاروں کو داد دی، پاکستانی نائٹ میں شرکت کیلئے پاکستان سے خصوصی طور پر مشہور مزاحیہ اداکاروں شکیل صدیقی، کاشف، او ر ریمبو نے شرکت کی اور اپنی بات چیت سے ہزاروں پاکستانیوں کے مجمع کو قہقہے لگانے پر مجبور کیا۔ امیر ماجد پارک کی مینجر سعودی انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کی مشیر پاکستان نزاد سعودی خاتون نوشین وسیم ہین جنہوں نے نہ صرف پاکستانی نائٹ بلکہ جدہ میں موجود دیگر قومیتوں کیلئے شاندار و رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا ہے، جدہ نائٹ میں خاتون گلوکار نور الماس، نوجوان گلوکاروں رانا فاروق،، سلیم رفیق نے بہترین پاکستانی گیت سنا کر ہزاروں شائقین سے داد حاصل کی،پاکستانی گیتوں کی دھن پر نوجوان رقص کرتے رہے۔جدہ نائٹ کے پاکستانی پروگرام میں بچیوں نے صوفی گیت پر رقص بھی پیش کیا۔ موسم جدہ میں امیر ماجد پارک میں کھانے پینے کی دوکانوں کے ساتھ کارٹونوں کے کپڑوں میں ملبوس افراد کی مارچ بھی جاری ہے۔ پروگرام مینجر نوشین وسیم نے اس موقع پر کہا کہ مجھے خوشی ہے آج کے پروگرام میں پاکستانیو ں کی بھر پورتعداد نے حوصلہ افزائی کی ہے اور انشااللہ ہم پاکستانیوں کیلئے مزید بہترین رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کرتے رہینگے، پاکستان سے آئے ہوئے فنکاروں شکیل صدیقی، کاشف، اور ریمبو نے نوشین وسیم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانیوں سے درخواست کی وہ برادر ملک میں ایسے کام کریں کی پاکستان کا پرچم سربلند رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں