Jashan Eid Milad 174

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

لاہور (ایچ ایم فیاض)(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی گلی ،محلوں، گھروں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیاجشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں جامع مسجد وزیر السلام کریم پارک راوی روڈ میں محفل پاک کا اہتمام کیا گیا قاری بشیر کی تلاوت کلام پاک قرآن مجید فرقان حمید سے محفل کا آغاز ہوا محفل میلاد میں عاشقان رسول ثناء خوانوں نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کر کے دلوں کو گرمایا اس موقع پر جامع مسجد ہذا کے امام و خطیب قاری حامد نے جشن عید میلادالنبی اور امام الانبیاء خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے سے اسلام کی روشنی چار سو پھیل گئی آپ کے آنے سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر آخرت کے لیے تیاری کرنی چاہیے انکی تعلیماتِ کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے درود و سلام کی بابرکت محفل کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئی

نوٹ : لاہور جامع مسجد وزیر السلام راوی روڈ میں منعقد محفل میلاد کی تصویری جھلکیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں