جمعیت علماء اسلام ریاض کی طرف پارٹی رہنما مولانا رشید احمد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار 292

جمعیت علماء اسلام ریاض کی طرف پارٹی رہنما مولانا رشید احمد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

مولانا رشید احمد صاحب کی رحلت جماعت اور بٹگرام عوام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔مولانا رشید احمد صاحب نے اپنا ذندگی جمعیت اور خدمت خلق کے لیے واقف کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مولانا رشید احمد کی انتقال پر جمعیت علماء اسلام اور بٹگرام کے عوام یکساں غمگین ہیں ۔اور ان کے لیے دعاء گو ہیں
مولانا رشید احمد مرحوم نے زمانہ طالب علمی سے تا دم وفات اخلاص سے جماعت کی خدمت کی سعودی عرب اور پاکستان میں یکساں جمعیت کے لیے کام کرتے تھے۔ ہر وقت اور ہر مقام پر صف اول کا کردار ادا کرتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ اج سعودی عرب میں جمعیت ایک فعال کردارادا کر رہے ہیں ۔
عوامی حلقوں میں ان کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ہر غریب لاچار کی بلاتفریق خدمت کی ہے ۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم ان کی خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے ۔
مرحوم کی سیاسی ،سماجی ،قومی اور ملی خدمات کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہیں ۔
دیار غیر میں جماعت کے پیغام کی اشاعت و ترویج میں ان کا بڑا حصہ ہے ۔
ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے ۔
جمعیت علماء اسلام ریاض کے صدر مولانا آسداللہ صاحب جنرل سیکریٹری الحاج ممتاز خان ۔مولانا عزیز الرحمن درانی ،سید نور قاہر شاہ ، الحاج عطاء اللہ، مجلس عاملہ کے ارکان و دیگر کارکنان ریاض
مرحوم کے خاندان ، لواحقین ،متعلقین اور جے یو آئی ضلع بٹگرام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔
لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہیں اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
جے یو آئی ریاض سعودی عرب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں