Jamiat Ulema-e-Islam Riyadh 115

جمعیت علمائے اسلام ریاض سعودی عرب کے رہنماؤں کی طرف سے قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ایک پر تکلف اور یادگار دعوت عشائیہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوانتازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علمائے اسلام ریاض سعودی عرب کے رہنماؤں کی طرف سے قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ایک پر تکلف اور یادگار دعوت عشائیہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
جس میں جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی رہنما قاری الیاس اور جناب سردار عتیق نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مولانا فضل الرحمن صاحب نے مختصر خطاب کیا جس میں فرمایا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر اور ایک اسلامی معتمد دوست بھی ہے، جس نے پاکستان کی
ہر مشکل گھڑی میں اپنے اخوتی رشتوں اور ذمہ داریوں کو بھرپور طریقہ سے پورا کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات پر پوری پاکستانی قوم۔کو فخر ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ
ہم سب اوورسیز پاکستانی اس ملک کے اندر رہتے ہوئے یہاں کے مقامی قوانین کا صدقہ دل کے ساتھ احترام
کریں۔ اور ہر غیر قانونی کام کو کرنے سے اجتناب کریں، ہمیں یہاں کہ قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور اس ملک کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں نے بڑا کلیدی کردار بھی ادا کیا ہے اور کر بھی رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کا پلیٹ فارم اس وقت مسلم دنیا کو درپیش پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے اپنا مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی “” “”انسانیت نواز خدمات عالمی ایوارڈ”” بھی جاری کر رہا یے۔ جس کا بنیادی مقصد مسلم امہ کے درمیان اکلوتی رشتوں کے بندھن کو بھی مزید مضبوط و مستحکم کرنا بھی ہے، اس وقت دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں اور انسانی مسائل پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وقت کا تقاضا بھی ہے کہ ہم ایک دوسرے کو انسانی اخوت کے زاویہ نظر سے بھی دیکھیں۔ رابطہ عالم اسلامی سچے اور ہر عزم جزبوں کے ساتھ دنیا بھر کے مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، آنے والے وقت میں پوری دنیا کے مسلمان متحد ہو کر ممالک رابطہ عالم اسلامی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ تاکہ پوری مسلم امہ باہمی اتحاد اور یگانگت کی ایک عظیم مثال بن جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں