Jamiat Ulema-e-Islam Riyadh 112

بتاریخ 4 مئی 2023 کو جمعیت علماء اسلام ریاض کا ماہانہ دستوری اجلاس زیر صدارت صدر محترم مولانا مفتی عبدالجبار صاحب منقعد ہوا

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علمائے اسلام ریاض
بتاریخ 4 مئی 2023 کو جمعیت علماء اسلام ریاض کا ماہانہ دستوری اجلاس زیر صدارت صدر مولانا مفتی عبدالجبار صاحب منقعد ہوا۔
اجلاس کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری ابدالی ترابی نے حاصل کی ہے۔
اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکریٹری الحاج ممتاز خان نے پیش کیا۔اجلاس کا ایجنڈا شہید مفتی عبدالشکور رح کی یاد میں تعزیتی پروگرام ہے۔
جو ان شاء اللہ بہت جلد منعقد ھوگا۔
اجلاس میں پاکستان سے تشریف لانے والے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام تحصیل لاھور کے نائب صدر سید مولانا قاری حبیب الرحمن نے اعزازی طور پر خصوصی شرکت کی۔
مولانا سید قاری حبیب الرحمن نے ریاض جمعیت کی تعریف کی اور مفید آراء پیش کی اور جمعیت علمائےاسلام پاکستان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو فرمائی۔
جمعیت علماء اسلام کے صدر مولانا مفتی عبدالجبار نے اپنی طرف اور جمعیت علماء اسلام ریاض کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا اور ریاض آمد پر خوش آمدید کہا۔
کہ انہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور ہماری حوصلہ آفزئی کی۔
اجلاس کی آخر میں شہید مفتي عبدالشکور رح کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمان جناب مولانا قاری سید حبیب الرحمن کو جمعیت علمائے اسلام ریاض کی طرف سے تحائف پیش کئیے گئے۔
جاری کردہ : شعبہ نشر واشاعت جمعیت علمائے اسلام ریاض ریجن سعودی عرب
سیکرٹری اطلاعات قاری أبدالی المعروف أبدال ترابی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں