(رپورٹ امداد حسین لک جدہ سعودی عرب، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
جمعیت علماء اسلام جدہ سعودی عرب کے نو منتخب جنرل سیکرٹری انجنئیر حاجی سجادخان نے کہا ہے کہ مجلس عاملہ جدہ کے ارکان نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے کسی قیمت پر انکو ٹھیس نہیں پہنچاونگا ہمارا جینا مرنا جے یو آئی کیساتھ ہیں نیز اخلاص ، خدمت اور رضائے الہی کی خاطر ہم اس جماعت کے وفادار سپاہی ہیں اور اپنے اکابرین کی جاری کردہ مبارک مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر ہی دم لیں گے گذشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الحاج سجاد خان نے مزید کہا کہ قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن اسلام کی سلامتی اور دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہاہے نیز ملک کیلئے سب سے بڑی قربانیاں انہی جماعت نے دی ہیں اکابرین جمعیتہ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جے یو آئی کے کارکن دین اسلام اور ملک و قوم کی خاطر ہر قربانی دینگے ہمارا مشن قابل دید ہے اور ہمارا جینا اور مرنا اسی جماعت کیساتھ ہے الحمدللہ اول سے لیکر آج تک جے یو آئی کے قائدین اور کارکن صف اول میں غریب عوام کی آواز بن کوشش کر رہے ہیں اور انشاءاللہ جے یو آئی اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوکر سرخرو ہوگی کیونکہ آئین و قانون کی بالادستی ، ملکی استحکام اور دفاع اسلام سمیت جمہوریت کیلئے جے یو آئی کا ہر ہر کارکن میدان میں موجود ہے جو پاکستانی عوام کیلئے مرہم کی حیثیت رکھتا ہے ۔۔ آخر میں انہوں نے جے یو آئی جدہ کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی طرف سے ہر قسم کی جانی و مالی تعاون اور قربانی کا یقین دلایا