amiat Ulema-e-Islam 164

جمعیت علمائے اسلام ضلع دیر بالا کے نوجوان رہنماء انجنئیر محمد نبی کے اعزاز میں جمعیت علمائے اسلام ضلع دیر بالا کے اوورسیز رہنماؤں کی طرف سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جمعیت علمائے اسلام ضلع دیر بالا کے نوجوان رہنماء انجنئیر محمد نبی کے اعزاز میں جمعیت علمائے اسلام ضلع دیر بالا کے اوورسیز رہنماؤں کی طرف سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری ابدالی المعروف أبدال ترابی نے حاصل کی نقابت کے خدمات حاجی محمد ذاکرالدین نے ادا کی مہمان خصوصی کو سابقہ صدر مولانا اسداللہ نے عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ۔اور جمعیت علماء اسلام ریاض کی طرف سے ریاض آمد پر خوش آمدید کہا ۔ عشائیہ میں جمعیت علماء اسلام کے علاوہ دیر بالا کے قومی مشراں و ریاض شہر میں دیگر رہنماؤں نے بھی کی شرکت کی اور اظہار خیال کیا ۔جس میں حاجی غلام ربانی، صدر حضرت وزیر سواتی مولانا مفتاح الدین، مولانا حفیظ اللہ حقانی مولانا حبیب شاہ، قاری رحمان الحق، قاری یحی اور دیگر احباب شامل تھے۔
اس موقع پر جمعیت علمائےاسلام ریاض کے سابقہ صدر مفتی عبدالجبار نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیت علمائے اسلام ریاض پاکستان سے آئے ہوئے مہمان خوش آمدید کہتے ہیں اور پروگرام میں شریک تمام معزیزین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام ریاض اپنے روایت کے مطابق اپنے مہمانوں کی اکرم اور خدمت کرتے ہے اور یہ روایت ان شاء اللہ برقرار رہے گا اور آخر میں معزز مہمان کو تحائف پیش کیے گیے۔
پروگرام کے تمام انتظامات اور تربیت الحاج احمد شاکرالدین اور الحاج عطاء اللہ نے بہت اچھے طریقے سے سرانجام دیئے جو قابل تحسین ہیں۔
اختتامی دعاء مولانا اسداللہ نے کی جس میں سعودی عرب پاکستان اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو یاد کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں