Jamiat Ulema-e-Islam Saudi Arabia 216

قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف بیان بازی چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
مولانا موصوف پر بے جا تنقید کرنا خود اپنے پاوُں پر کلہاڑا مارناہے وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کو مولانافضل الرحمن کی ذات پر تنقید کرنے سے قبل ہزار بار سوچنا ہوگا کیونکہ مولانا کا نام باوضو ہوکر لیاجائے ورنہ انکو دن میں دیکھادینگے اور ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا خوب جانتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور جدہ کے سیکرٹری جنرل انجنئیر حاجی سجاد خان نے ایک پروقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مولانافضل الرحمن کیخلاف بیان بازی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ ہیں انکی ذات پر تنقید کرنا یا انکے خلاف غلط بیانی اور پروپیگنڈا کرنا دو نمبر سیاستدانوں کا شیوہ ہے کیونکہ شراب و کباب کی مخفلیں سجانے اور شراب کو شہد کہنے والوں کی اصلیت پوری قوم پر واضح ہوگئی ہے ، بڑی بڑی مونچھیں رکھنے اور جھوٹی بھڑ کے مارنے سے آدمی بڑا نہیں بن جاتا نیز حسد کی بنیاد پر قائد ملت اسلامیہ مولانافضل الرحمن کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو خبر دار کیا گیا کہ وہ اپنے اوقات میں رہ کر سوچ وسمجھ سے باتیں کریں اگر مولانا کیخلاف بیان بازی سے باز نہیں آجاتے تو جے یو آئی کے کارکن انکو دندان شکن جواب دیکر نشان عبرت بنادیں گے اور دھاندلی کی پیداوار ان نام نہاد سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے آوٹ کرکے انکو رسوا کرینگے کیونکہ ان لوگوں کی اصلیت اور کردار سے عوام خوب واقف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں