’جیل بھرو تحریک‘ گرفتاری دیں گے‘ پی ٹی آئی 128

’جیل بھرو تحریک‘ گرفتاری دیں گے‘ پی ٹی آئی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کی ’جیل بھرو تحریک‘ کے دوسرے روز آج پشاور کے قائدین اور کارکن گرفتاریاں دیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پشاور کے کارکنوں کو 11 بجے گلبہار پولیس سٹیشن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا گلبہار پولیس سٹیشن کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے اور سب سے پہلے پی ٹی آئی کے قائدین اپنی گرفتاری پیش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’رجسٹریشن کرنے والے تمام کارکنوں کو بلایا گیا ہے۔ ہم اس حکومت کو دکھائیں گے کہ ہم جیل سے نہیں ڈرتے۔‘
سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مطابق پہلے مرحلے میں پانچ قائدین اور 200 سے زائد کارکنان گرفتاریاں دے رہے ہیں۔
’پہلے ہشت نگری کے مقام پر جمع ہوں گے پھر وہاں سے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے گلبہار تھانے کے سامنے پہنچیں گے۔‘
’ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے نہ توڑ پھوڑ کریں گے ، پرامن احتجاج کریں گے اور گرفتاری پیش کریں گے۔‘
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے بیان میں پشاور کےکارکنوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ’امید کرتے ہیں قوم ہماری جیل بھرو تحریک میں ساتھ دے گی۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں