بیورو چیف/کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جامع مسجد انوار عطار کے خطیب مولونا غلام مرتضی عطاری نے (آج) اپنے خطبہ جمعہ المبارک میں کہا ہے کہ ماہ صیام “رحمت و مغفرت اور نیکیوں کو کمانے کا مقدس مہینہ ہے، اس کے شب و روز بڑے با برکت اور ایمان کی پختگی سے بھرے ہوتے ہیں،”اعتکاف” کا دراصل لغوی معنی ٹھرنا اور رکنا ہے، اس کی عبادت اور ذکر و افکار کرنے کی نیت سے مسجد میں ایک خاص مدت کے کئے قیام کرنے کا نام “اعتکاف” ہے، “اعتکاف” پر بیٹھنے والے کو چاہئے، کہ وہ اپنا زیادہ وقت “” نفلی نمازوں، تلاوت قرآن مجید علم و فین کی تحصیل میں گزارے، اور با کثرت “درود شریف کا ورد کرے، “اعتکاف” رمضان المبارک کے آخری عشرے کی اہم ترین طاق راتوں کا مقام حاصل ہے، روزے کے بعد اہم ترین عبادت “”اعتکاف”” ہے.
153