اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ 115

اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عوفر کساف نےنتین یاہو حکومت کو فاشسٹ قراردیدیا۔کہا اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے، اسرائیلی حکومت نسلی کشی پر کام کر رہی ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بن یامین حکومت کو فلسطینی حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا،میں نے کہا تھا کہ فلسطینی سر زمین پر غیر قانونی قبضے کے نتیجے میں حملوں کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکومت سے کہا تھا کہ فلسطینیوں سے ناروا سلوک نہ بدلا گیا تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے،وہ معصوم شہریوں کے خلاف حملوں اور جارحیت کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کو اسرائیلی شہریوں کی جانوں کی بھی پروا نہیں ہے، نیتن یاہو صرف اپنے مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں