اسرائیل حقوقِ انسانی کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف وطن کا دفاع کرنا فلسطینوں کا بنیادی حق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ندیم اختر چوہدری 178

اسرائیل حقوقِ انسانی کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف وطن کا دفاع کرنا فلسطینوں کا بنیادی حق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ندیم اختر چوہدری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معروف سماجی شخصیت مبصر اقوام متحدہ چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ندیم اختر چوہدری نے فلسطین اور اسرائیلی میں حالیہ کشیدگی پر کہا ہے کہ اسرائیل حقوقِ انسانی کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف وطن کا دفاع کرنا فلسطینوں کا بنیادی حق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔موجودہ تصادم کا سبب اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر جابرانہ تسلط ہے۔علاقے کا امن فلسطین کو حقوق کی ادائیگی سے مشروط ہے۔امریکہ نے ہمیشہ کی طرح پھر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوے اسرائیل کی حمایت کا افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ موقف اپنایا۔ عالمی برادری خطے کو جنگ سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔فلسطینیوں کے مقبوضہ علاقےاسرائیل سے آزاد کروا کر تصادم کے جواز کو ختم کیا جاے ۔ اسرائیل کو نہتے معصوم شہریوں پر بمباری سے روکا جائے ۔انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا عالمی طاقتوں کی زمہ داری ہے ۔خطے کو پرامن بنانے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے موقف کو تسلیم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں