Islamic Development Bank 146

اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے بھاری رقم دینے کااعلان کر دیاہے.

سٹاف رپورٹ سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بین پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے چار سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا.
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جنیوا میں جاری کانفرنس میں فرانس کے صدر میکرون نے ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ کچھ دیر قبل جرمنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 84 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں