candidates took the test for a few hundred posts in Islamabad Police 160

اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں پاکستان کا سب سے بڑا کنسٹیبلان کی بھرتی کا عمل جاری ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس میں 1667 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پاکستان بھر سے 30ہزار سے زائد مرد و خواتین امیدوار پہنچ گئے، سٹیڈیم میں ٹیسٹ دیتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں.
ترجمان اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتایا کہ اہلیت تحریری امتحان اسلام آباد کے سٹیڈیم میں منعقد کیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسٹیڈیم کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں جس میں اسٹیڈیم کو امیدواروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے.
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی پی او ہیڈ کوارٹرز، سی پی او سکیورٹی، سی پی او سیف سٹی، سی پی او ٹریننگ و لاء اینڈ آرڈر، سی پی او آپریشنز نے اس بھرتی کے تمام عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور امتحانات کے تمام مراحل کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، واضح رہے کہ اس امتحان میں اہل قرار پانے والے امیدواروں کو سلیکشن کے اگلے مراحل سے گزرنا ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں