Islamabad High Court has approved the bail of the cartman 159

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل مسجد پارکنگ میں قلفی بیچنے والے ریڑھی بان کی ضمانت منظور کر لی ہے

سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی.
اس سے قبل گزشتہ سماعت پر وکیل نے کہا کہ قلفی کی ریڑھی لگانے پر سی ڈی اے سپیشل مجسٹریٹ نے ظالمانہ فیصلہ کیا،ریڑھی لگانا کوئی جرم نہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جرم ہے، جرم کیوں نہیں ہے؟آپ صرف قلفی کا بتا رہے ہیں، پٹیشنر پر بھتہ خوری کا بھی الزام ہے،بھتے پر دہشت گردی بھی لگتی ہے،یہ نہ ہو کہ پھر وہ بھی لگ جائے،تین ماہ کی سزا تو پھر بہت کم ہے زیادہ ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ فرمان اللہ اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں قلفی کی ریڑھی لگا نے والے شخص کیخلاف سی ڈی اے نے اپنے چالان میں سرکاری زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا تھا جس پر سپیشل مجسٹریٹ نے ملزم فرمان اللہ کو 3 ماہ قید با مشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے سزا سنائی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں