Islamabad District and Sessions Court 137

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد کی عدالت نے قیدیوں کی حاضری ویڈیو لنک سے لگانے کا حکم دے دیا.

رپورٹ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد اڈیالہ جیل سے قیدیوں کوکچہری لانے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عطا ربانی نے اسے سلسلے میں ماتحت ججز کو احکامات جاری کردئیے.
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کے لئے دن 11 بجے سے 1 بجے تک 5 جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر ہوں گے۔قیدیوں کی جیل سے حاضری کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں