Iranian President Ibrahim Raisi 133

ایرانی صدرابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

سٹاف رپورٹ : (پی این پی نیوز ایچ ڈی )

آذر بائیجان دورے سے واپس جاتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ایرانی اور بین الاقوامی میڈیا نے تصدیق کردی.
تہران ٹائمز کے مطابق ایرانی صدرابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹرحادثے میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایرانی وزیرخارجہ بھی ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہوچکے ہیں.
تہران ٹائمز کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ بی بی سی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی صدر اور وزیرخارجہ ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں.
اس سے قبل ایرانی ہلال احمر کا بیان سامنے آیا تھا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے، ریسکیو ٹیمیں صدر رئیسی کے تباہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئیں ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملاہے، حادثے کاشکار ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سوار تھے.
ہیلی کاپٹر میں وزیرخارجہ حسین امیر،آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ علی ہاشم بھی سوار تھے،حادثے کاشکار ہیلی کاپٹر میں مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی بھی سوار تھے.
رئیسی ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے میں سفر کر رہے تھے۔ سرکاری ٹیلی ویثرن کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سے تقریباً 600 کلومیٹر (375 میل) شمال مغرب میں آذربائیجان کی سرحد پر واقع شہر جولفا کے قریب ہیلی کاپٹر نے “ہارڈ لینڈنگ” کی۔ بعد ازاں سرکاری ٹی وی نے اسے اوزی گاؤں کے قریب مشرق کی طرف دکھایا ہے، لیکن تفصیلات متضاد تھیں.
رئیسی کے ساتھ سفر کرنے والوں میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر اور دیگر اہلکار اور محافظ شامل تھے۔ ایک مقامی سرکاری اہلکار نے اس پورے واقعہ کے لیے لفظ “حادثہ” کا استعمال کیا تھا، لیکن دوسروں نے یا تو “ہارڈ لینڈنگ” یا “واقعہ” استعمال کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں