314

ایران نے منگل کو پاکستان کے صوبے بلوچستان میں میزایل اور ڈرون سے نشانہ بنایا ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ایران سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کیے جانے والے حملے میں دو بچیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی جانب سے اپنے فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں.

بلوچستان میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ایران سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کیا گیا ہے۔ پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ممتاز کھیتران نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہمیں ایسی اطلاع ملی ہے ہم معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔
پنجگور سے تقریباً 60 کلومیٹر دور سب تحصیل کلگ میں کوہ سبز نامی گاؤں میں منگل کو مغرب کے وقت ایک مسجد اور اس سے ملحقہ گھروں کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں مسجد اور گھروں کو نقصان پہنچا اور اس میں ادریس نامی شخص کی دو بچیوں کی موت ہوگئی ہے جن کی عمریں آٹھ اور بارہ سال تھیں۔
حملے میں خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی شناخت مریم زوجہ ادریس، رقیہ، عاصمہ اور عائشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کیا جارہا ہے۔
انتظامی افسر کے مطابق یہ علاقہ پاک ایران چیدگی سرحد سے پاکستان کے تقریباً چالیس سے پچاس کلومیٹر اندر واقع ہے ۔ منگل کو عصر اور مغرب کے وقت اس علاقے میں ایرانی طیارے کی پرواز کرتے ہوئے آواز سنی گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں