اقرا ورچوئل سکول کا پروگرام ریاض میں لا ثانی ہوٹل میں منعقد 101

اقرا ورچوئل سکول کا پروگرام ریاض کے ایک معروف ہوٹل میں منعقد

الریاض رپورٹ عالم خان مہمند (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اقرا ورچوئل سکول کا ایک اہم پروگرام ریاض کے معروف ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر پاکستانی ایمبیسی سے کونسلر پریس حسیب سلطان صاحب نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
پروگرام کے دوران بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن صاحب، انجینئر راشد منہاس صاحب، مولانا اسد اللہ صاحب اور ڈاکٹر احمد علی صاحب (ڈائریکٹر اقرا ورچوئل سکول) نے شرکاء سے خطاب کیا اور اقرا ورچوئل سکول کی خدمات اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر احمد علی صاحب نے خصوصی طور پر پاکستان سے آکر یہ پروگرام بچوں کے لئے منعقد کیا۔ مقررین نے بچوں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے انہیں سر ٹیفیکیٹس اور انعامات سے نوازا۔

پروگرام کے آخر میں تمام مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا، جس نے تقریب کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

یہ پروگرام اقرا ورچوئل سکول کی تعلیمی خدمات اور طلباء کی کارکردگی کو سراہنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سکول میں داخلے کے خواہشمند والدین کو آن لائن سکول کی فری ٹرائل کلاس لینے کی دعوت دی گئی تاکہ وہ ہمارے سکول کے تعلیمی معیار کا خود مشاہدہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں