معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالراور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان 106

معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالراور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان

خصوصی رپورٹ / بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر، اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ہندوستان چھوڑنے کے بعد تقریبا” 8 برس بعد اپنے بیٹے شیخ فاروق نائیک کے ہمراہ پاکستان کی خصوصی دعوت پر اپنے دورے کے لیے تاریخوں کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی “”ویب سائیٹ ایکس”” پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان آنے کی تاریخوں کا حتمی اعلان بھی کر دیا ہے۔ وہ حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر اپنے بیٹے شیخ فاروق نائیک کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گئے، اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آئیندہ ماہ اکتوبر میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گئے۔ ان کے خصوصی خطابات کو پاکستان کے مذہبی ٹی وی چینل “”پیس ٹی وی”” سے براہ راست نشر کئے جائیں گئے۔ واضع رہے کہ ہندوستان کی حکومت نے سال 2016 میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے “” اسلامک ریسرچ فاونڈیشن”” پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے اور اس پر اسلامک سرگرمیوں کے حوالے سے 5 برس کے لئے پابندی عائد کر دی تھی۔ پاکستان دورے کے شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 تا 6 اکتوبر کو کراچی، 12 تا 13 اکتوبر کو لاہور، جبکہ 19 تا 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں اپنے خطابات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں