International Saudi Food Expo 99

سعودی عرب میں بین الاقوامی سعودی فوڈ ایکسپو کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر سے فوڈ کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے

رپورٹ : شاہین جاوید

سعودی عرب میں بین الاقوامی سعودی فوڈ ایکسپو کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر سے فوڈ کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں پاکستانی فوڈ کمپنیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے بھی سٹالز نمائش کا حصہ ہیں جن کا افتتاح سفیر پاکستان احمد فاروق نے دیگر کے ہمراہ کیا

دارالحکومت ریاض تین روزہ بین الاقوامی فوڈ ایکسپو میں دنیا کے 97 ممالک کی فوڈ مصنوعات بنانے والی ایک ہزار سے زائد کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں پاکستان کی رائس ایکسپورٹ سمیت نمک،مشروبات اور دیگر فوڈ ایٹمز بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں پاکستانی پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان احمد فاروق نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو محمد زبیر موتی والا اور منسٹر ٹریڈ انوسٹمنٹ ڈاکٹر شگفتہ زرین کے ہمراہ کیا

اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس میں پاکستانی فوڈ مصنوعات کی کھپت کو آسانی سے برھایا جاسکتا ہے جسکے ہماری معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے

چیف ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان محمد زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تجارتی مراسم فروغ پا رہے ہیں جس سے پاکستانی اشیاء کو سعودی مارکیٹ میں فروغ دینے کے لیے ایسی نمائش نمایاں کردار ادا کرتی ہیں

نمائش میں شریک مختلف پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ سعودی فوڈ ایکسپو ایک بڑی نمائش ہے جس سے ہماری مختلف پروڈکٹ کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی فروغ ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں