پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد کا کہنا تھا کہ انشا اللہ اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا چیمپئن پاکستان ہی بنے گا 339

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد کا کہنا تھا کہ انشا اللہ اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا چیمپئن پاکستان ہی بنے گا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم واحد ٹیم ہے جس نے حیران کن پرفارمنس سے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں. پاکستان نے جس طرح اپنے پہلے میچ میں جیت سے شائقین کرکٹ کے دلوں میں جگہ بنائی اسی طرح سیمی فائنل اور فائنل میں بھی جگہ بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پاکستان کی جیت کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرے تا کہ اللہ بھی ہماری مدد کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا بھارت اور پھر کیوی ٹیم کو ہرانے کے بعد سے مورال بلند ہے اور کھلاڑی یک جان ہو کر ملک کے لئے کچھ کر دکھانے کی صلاحیت سے مالا مال نظر آرہے ہیں ہماری دعا ہے کہ قومی ٹیم وطن واپسی پر اپنے ہمراہ ٹی ٹونٹی کپ کی ٹرافی ساتھ لے کر آئے۔ انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد نے کہا کہ ہمارا فائنل روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کی صورت میں ہوگیا ہے ۔ پاکستان نے جس طرح ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے سوفیصد امید ہے کہ پاکستان دوبار یہ ٹائٹل جیت جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی سب سے زیادہ دلچسپی پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے میں تھی اور قومی شاہینوں نے پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند کر دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں