injured as a result of "aerial firing" in different areas of Karachi 108

شہر قائد میں سال نوپر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 34 افراد زخمی ہوگئے

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

” میڈیا رپورٹ” کے مطابق “سال نو” کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں “ہوائی فائرنگ” کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 34 افراد زخمی ہو گئے, جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق دوسرے سالوں کی طرح امسال بھی “نیو ائیر نائٹ” پر کراچی میں باکثرت ہوائی فائرنگ کے دوران کے تقریبا” 34 افراد زخمی ہو گئے، اس سال بھی مزار قائد سمیت “سی ویو” ڈیفنس، ایکسپو سینٹر اور دیگر جگہوں پر مختلف علاقوں کے اندر بھی خوبصورت اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، اور لوگوں نے خوب ہلا گھلا اور انجوائے کیا، اس سال بھی مختلف علاقوں میں دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا.
پولیس ترجمان کے مطابق ضلع ایسٹ اورسینٹرل میں 10,10 اور ضلع جنوبی میں 9 افرادزخمی ہوئے، ضلع کورنگی میں 3 اور ضلع ویسٹ اور ضلع ملیر میں ایک ایک شخص ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے 34 افراد کو گرفتار کیا گیا،گرفتار افراد کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیےگئے ہیں۔ ضلع ایسٹ میں 2، سینٹرل میں 7، ضلع ساؤتھ میں 11افرادکو گرفتار کیا گیا، ضلع کورنگی میں 10،کیماڑی میں 2، ضلع ساؤتھ اور ویسٹ میں ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں