انڈونیشیا کا کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ 310

انڈونیشیا کا کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ
انڈونیشیا نے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا جائے گا، تاہم وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مطلب امارت افغانستان کو باضابطہ تسلیم کرنا نہیں
انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ڈی جی عبدالقادر جیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے لیے امارت افغانستان کے عزم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
عبدالقادر جیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈونیشیا افغانستان میں انسانی حقوق کی پاسداری، اور انسدادِ دہشت گردی کے عزم کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کا میوزیم تالبان کی سیکیورٹی کے ساتھ دوبارہ کھل گیا ہے، تالبان، جو اگست میں برسراقتدار آئے تھے، نے افغانستان کے قومی عجائب گھر کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے
یاد رہے کہ ماضی میں تالبان نے ملک کے اس قومی ورثے کو تباہ کر کے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا۔ فی الحال تقریباً پچاس سے سو افراد روزانہ اس میوزیم کا دورہ کر رہے ہیں، جن میں سے کچھ تالبان کے ارکان بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں