اداکارہ نے اپنے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک لفظ ’عزت‘ کے کیا معنیٰ ہیں تو اداکارہ نے اس کا معنیٰ خیز جواب دیا۔سشمیتا سین نے کہا کہ میرے نزدیک عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے 293

بھارت کی پہلی مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ جہاں عزت نہیں رہتی وہاں محبت کا کوئی مطلب باقی نہیں رہتا، میں عزت کو ہمیشہ پیار سے اوپر رکھتی ہوں

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اداکارہ نے اپنے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک لفظ ’عزت‘ کے کیا معنیٰ ہیں تو اداکارہ نے اس کا معنیٰ خیز جواب دیا۔سشمیتا سین نے کہا کہ میرے نزدیک عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے، میں پیار کے مقابلے میں عزت کو اوپر رکھتی ہوں۔ اداکارہ نے کتابوں اور فلموں میں دکھائے جانے والے غیر حقیقی پیار پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنا نقطہ نظر پیش کیا.
واضح رہے کہ سشمیتا سین کا یہ بیان اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی کے بعد سامنے آیا ہے.
لائیو سیشن میں اداکارہ نے کہا کہ جہاں عزت نہیں ہوتی وہاں پیار کا کوئی مطلب نہیں ہوتا، محبت آکر چلی جاتی ہے لیکن اگر عزت برقرار ہے تو محبت کو اظہار کرنے کا دوبارہ موقع ملتا ہے۔اداکارہ کے لائیو سیشن پر مداحوں کی جانب سے درجنوں سوالات کیے گئے۔ باز نے پوچھا کہ وہ خود کو ہر وقت موٹیویٹڈ (Motivated) کیسے رکھتی ہیں؟
اس پر سشمیتا سین نے کہا کہ اس کی وجہ متاثر کن شخصیات کو سننا اور لوگوں کی حقیقی زندگی پر بنی دستاویزی فلمیں دیکھنا ہے، ان سادہ لوگوں کی کہانیاں جاننا جنہوں نے مخالفت کے باوجود غیر معمولی یا حیرت انگیز کام سر انجام دیے، جب میری موٹیویشن کم ہونے لگتی ہے تو میں ایسے لوگوں کو سنتی ہوں جس سے میرے اندر تبدیلی آ جاتی ہے.
خیال رہے کہ حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی کی خبروں پر ردِ عمل دے کر اس کی غیر واضح طور پر تصدیق کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر روہمن شال کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہم پہلے بھی دوست تھے اور اب بھی دوست ہیں، روہمن اور میرے درمیان ایک لمبے عرصے سے جو رشتہ تھا وہ ختم ہوچکا لیکن پیار برقرار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں