136

انڈین خاتون انجو کو پلاٹس اور نوکری کی پیشکش، عمرہ پیکج کا اعلان

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چند دن قبل پاکستان آ کر نصر اللہ سے شادی کرنے والی انڈین خاتون انجو(فاطمہ) کو دو نجی ہاؤسنگ کمپنیز کی جانب سے دس دس مرلے کے پلاٹس سمیت دیگر قیمتی تحائف دیے گئے ہیں۔

انڈیا سے کچھ دن قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر میں آ کر وہاں کے رہائشی نصر اللہ سے شادی کرنے والی خاتون انجو (فاطمہ) کو تحائف دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
حال ہی میں دو نجی ہاؤسنگ کمپنیز کی جانب سے انہیں دس دس مرلے کے پلاٹس سمیت دیگر قیمتی تحائف پیش کیے گئے ہیں۔
گزشتہ جمعے کی شام رئیل سٹیٹ کمپنی کے سی ای او محسن خان عباسی نے انجو اور نصر اللہ کو 10 مرلہ پلاٹ تحفے میں دیا لیکن فیملی میں کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کی تصدیق کر لی گئی۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انجو محسن خان عباسی سے ایک چیک وصول کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انجو کو 10 مرلہ پلاٹ کے کاغذات بھی دیے جا رہے ہیں۔
پاک اسٹار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او محسن خان عباسی نے نصراللہ اور انجو کو 10 مرلہ رہائشی پلاٹ، 50 ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی اشیا تحفے میں دیں۔
اس موقعے پر محسن خان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ اس حقیقت سے متاثر ہوئے کہ ‘نصراللہ کے انجو کے ساتھ رابطے بالآخر دعوت کی شکل اختیار کر گئے اور انجو کے اسلام قبول کرنے پر منتج ہوئے۔
آج (توار کو) نصر اللہ کی رہائش گاہ پر رئیل سٹیٹ بزنس سے تعلق رکھنے والے طفیل خان کی آمد ہوئی۔
نواب ہاؤسنگ ایوسی ایٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر طفیل خان نے انجو اور نصر اللہ کو دس مرلہ پلاٹ کے ساتھ ساتھ ان کے لیے عمرہ پیکج کا اعلان بھی کیا۔
پی این پی نیوزایچ ڈی سے گفتگو کرتے ہوئے طفیل خان نے بتایا ’ہم نے انہیں 10 مرلہ پلاٹ تحفے میں دیا ہے۔ انجو نو مسلم ہے، اس لیے ہم نے جوڑے کو ایک عمرہ پیکج بھی دیا ہے۔
’یہ دونوں جب چاہیں عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں.
انہوں نے پی این پی نیوزایچ ڈی کے سوال پر بتایا کہ ’دونوں نے ہمارے عمرہ پیکج کو قبول کیا ہے اور اللہ نے چاہا تو کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
نصر اللہ کی رہائش گاہ پر مختلف مقامی لوگ جمع تھے۔ طفیل خان نے انجو اور نصر اللہ کو دیر میں ایک رہائشی گھر بنانے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی.
’ہم دیر میں ان کے لیے گھر بنانے کی کوشش بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے روزمرہ خرچ کے لیے مالی معاونت بھی کریں گے.
نصر اللہ کے گھر بھرے مجمع کے سامنے طفیل خان نے اعلان کیا کہ پاکستان بھر میں ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے پی این پی نیوزایچ ڈی کو بتایا ’ہماری کمپنی کی جانب سے دونوں کو ملازمت بھی دی جائے گی۔ پاکستان بھر میں ہماری کسی بھی برانچ میں ان کی خواہش ہو، ہم انہیں جاب دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں