بھارتی عوام مودی سرکار کی ناکامیوں پر ناراض 16

بھارتی عوام مودی سرکار کی ناکامیوں پر ناراض

اسٹاف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے تمام دہشتگرد حملے بی جے پی کے دور اقتدار میں ہوئے ، یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیاں عوام میں بے چینی اور غصے کا سبب بننے لگیں۔اور اب بھارتی عوام مودی سرکار کی ناکامیوں پر سخت سوال اٹھانے لگی ہے .
سوشل میڈیا پر بھارتی خاتون نے بی جے پی حکومت کے تمام ادوار پر سوالات اٹھا کر تمام حملوں کی تفصیل گنوا دیں۔بھارتی خاتون نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ بھارت میں ہونے والے تمام دہشت گرد حملے بی جے پی کے دور حکومت میں ہوئے.
بھارتی خاتون نے مودی سرکار پر سیخ پا ہوتے ہوئے حملوں کی فہرست بتاتے ہوئے کہا کہ”1999 میں کارگل میں خون ریزی کی ذمہ دار بی جے پی ہے ۔2002 اور 2017 میں امرناتھ میں یاتریوں پر حملے کی ذمہ دار مودی سرکار ہے۔مودی سرکار نے 2016 میں پٹھان کوٹ اور اڑی میں حملہ کروایا۔2019 پلوامہ حملے بھی مودی سرکار کی ایماء پر ہوئے۔2025 پہلگام حملہ بھی مودی سرکار کی سیاسی چال ہے۔مودی کی حکومت آتے ہی بھارت اور اس کے باسی خطرے سے دوچار ہو جاتے ہیں ۔خصوصاً انتخابات کے نزدیک آتے ہی بھارت میں اس طرح کے حملے کروائے جاتے ہیں۔اب بھی بہار انتخابات قریب آتے ہی پہلگام حملہ کروا دیا گیا۔پہلگام حملے کے بعد بھارتی سرکار نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا۔مودی سرکار پاکستانیوں کے کٹے ہوئے سر چاہتی ہے دراصل ان میں سے کوئی بھی پاکستان جانے کی ہمت نہیں رکھتا۔پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے وزیراعظم نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا۔بھارتی میڈیا کبھی بھی مودی سرکار سے یہ سوال نہیں پوچھے گا.
سیاسی تجزیہ کار وں کے مطابق بھارتی عوام مودی سرکار اور اس کے گودی میڈیا کے فریب میں نہیں آنے والے، اب سچ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں