پاک بھارت مقابلہ بارش کے باعث 1-1 پوائنٹ سے برابر 131

پاک بھارت مقابلہ بارش کے باعث 1-1 پوائنٹ سے برابر

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ میچ کا دنیا بھر میں موجود شائقین کا انتظار سنیچر کو ختم ہوا تو دونوں ممالک کے مختلف شہروں میں بڑی سکرینز لگیں تو کہیں گھروں میں اکٹھے ہو کر دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔
پُرجوش شائقین نے ٹیموں کو اپنے اپنے انداز میں سپورٹ کرنا شروع کیا لیکن اس ہائی وولٹیج میچ میں نہ تو انڈیا جیت سکا نہ پاکستان، بلکہ یہ انتہائی اہم میچ بارش کی نذر ہو گیا.
سنیچر کو پالیکیلے میں انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا، تاہم شدید بارش کے باعث پاکستان کی بیٹنگ شروع ہی نہ ہوسکی۔
بارش کے باعث کرکٹ میچ کو انجوائے کرتے شائقین کا مزہ کِرکِرا ہو گیا۔ اس کے بعد کرکٹ کے میدان میں ہونے والا یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان سوشل میڈیا پر تبصروں کے مقابلے میں تبدیل ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں