Independence Day 245

جشن آزادی کی مناسبت سے دوسرے سالوں کی طرح اس سال بھی ریاض میں “” پاکستان تجھے سلام” کا رنگا رنگ پروگرام سفارت خانہ کے زیر سرپرستی 12 اگست 2023 بروز ہفتہ شام 5 تا رات 12 بجے تک ترتیب دیا گیا ہے، تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق ہوں گے، کمپیرینگ “”VIP EVENTS کے عمیر شیخ کرینگے

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“”وی آئی پی ایونٹ” VIP EVENT ریاض سعودی عرب کے زیر اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی “” جشن آزادی 2023″” کے پر مسرت موقع پر سفارت خانہ پاکستان ریاض کے پاکستانی کمیونٹی آڈیٹوریم میں 12 اگست 2023 بروز ہفتہ شام 5 تا رات 12 بجے تک پروگرام منعقد ہو گا اس “”VIP EVENT کے ڈائریکٹر عمیر شیخ، ایونٹ مینجرعادل شیخ اور میڈیا ڈائریکٹر ذیشان جاوید ملک جبکہ اس پروگرام کی کمپیرینگ عمیر شیخ اپنے منفرد انداز میں کریں گئے،
“” 14 اگست جشن آزادی”” کی مناسبت سے یہ پروگرام جس کا اس سال عنوان “” پاکستان تجھے سلام”” رکھا گیا ہے یہ پروگرام سفارت خانہ پاکستان ریاض کے زیر سرپرست ترتیب دیا گیا ہے جبکہ اس پروگرام کو
VIP EVENT
نے آرگنائزر کیا ہے اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق ہوں گئے، یہ سعودی عرب کا “جشن آزادی” کی مناسبت سے سعودی عرب کا پہلا “جشن آزادی””کا پروگرام ہو گا،
وی آئی پی ایونٹ VIP EVENTS کے ڈائریکٹر عمیر شیخ نے “”PNP”” سے خصوصی ملاقات اور گفتگو کے دوران بتایا کہ اس پروگرام میں داخلہ کے لئے “” 20 ریال انٹری فیس”” رکھی گئی ہے، اور اس کا وقت شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک رکھا گیا ہے، اس پروگرام میں شرکت کے لئے وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کی خصوصی درخواست بھی۔کی گئی ہے، پروگرام میں بچوں کی دلچسپی اور معلومات پر مبنی ذہنی آزمائش کے سوالات پر بچوں کی دلچسپی اور معلومات کے لئے قیمتی انعامات اور تحائف بھی رکھے گئے ہیں، فن موسیقی ملی نغمے ٹیبلو شو پاکستان کے معروف کلاسیکل اور لوک گلوکار گائیک سلیم شیخ بھی اپنے منفرد انداز میں فن گائیکی کا بھرپور فن بھی پیش کریں گئے، اس دوران فیملی گیم شو “”کھیلوں اور جیتو” کے لئے سامعین سے ذہنی معلوماتی سوالات کے بر وقت جوابات پر خوش نصیب خواتین و مردوں کو قیمتی انعامات ور تحائف سے بھی نوازا جائے گا،
ڈائریکٹر “VIP EVENTS “” عمیر شیخ نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں لکی ڈرا، پاکستانی روائتی کھانوں کو متعارف کروانے کے لئے “”فوڈ اسٹریٹ “” پاکستانی خواتین کے لئے “” خواتین الگ زون”” بھی بنایا جائے گا جہاں خواتین اپنی من پسند کی اشیاء کی بھی خریداری کر سکیں، اور بچوں کی دلچسپی کے لئے “”کڈ زون”” کا بھی انتظام کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں