صحبت پور، بلوچستان میں وزیراعظم شہباز شریف نے نئے تعمیر شدہ سمارٹ سکول کے افتتاح کے بعد خود کلاس روم میں بیٹھ کر تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا اور الیکڑانک سمارٹ بورڈ بھی استعمال کیا 150

بلوچستان میں سمارٹ سکول کا افتتاح اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی خصوصی شرکت

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

صحبت پور، بلوچستان میں وزیراعظم شہباز شریف نے نئے تعمیر شدہ سمارٹ سکول کے افتتاح کے بعد خود کلاس روم میں بیٹھ کر تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا اور الیکڑانک سمارٹ بورڈ بھی استعمال کیا۔

سیلاب کی تباہی کے شکار علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں یہ سمارٹ سکول تعمیر کیاگیا ہے۔ وزیراعظم کا سمارٹ سکول کو بلوچستان میں پہلے دانش سکول میں تبدیل کرنے کا اعلان۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں 12 دانش سکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر سکول میں آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سکول میں الیکڑانک سمارٹ بورڈز (تختہ سیاہ کے متبادل کے طور پر) مہیا کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں