سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پنجاب ڈیرہ ہوٹل کی افتتاحی تقریب 119

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پنجاب ڈیرہ ہوٹل کی افتتاحی تقریب

رپورٹ:(سرفراز ملہی،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دارالحکومت ریاض میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت محسن علی اورملک تنویر نے مطعم پنجاب ڈیرہ ہوٹل کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پراحسان ملک،نعمان ملک،شیرازاحمد،افتخار چیمہ،مہران نذیر،گلفام صابی،محمد موسی،سرفراز ملہی سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بزنس مین محسن علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب پاکستان کاسرمایہ ہیں،پردیس میں رہتے ہوۓ ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ سعودیہ عرب میں مقیم سب پاکستانی وطن عزیز پاکستان کے سفیر ہیں ،ہمیں یہاں کے قوانین کا احترام کرنا چاہے ،بے شک سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے تقریب کے اختتام میں مہمانوں کی بریانی اور مٹھائی سے تواضع کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں