In view of the devastation caused by floods in Pakistan in recent days Dr. Muhammad Faisal 139

پاکستان میں حالیہ دنوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر سفارتخانہ پاکستان برلن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی کمیونٹی کے اہم دینی ، سیاسی و کارباری افراد سے ایک اہم ملاقات کی

رپورٹ : مہوش ظفر جرمنی ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ہمیں اپنے لوگوں کو سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا : سفیر ڈاکٹر محمد فیصل
پاکستان میں حالیہ دنوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر
سفارتخانہ پاکستان برلن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اہم دینی ، سیاسی و کارباری افراد سے ایک اہم ملاقات کی جس میں سیلاب سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں اور سمندر پاکستانیوں سے اپنے ہم وطنوں کے لئے مدد کی اپیل بھی کی ۔
سفیر پاکستان نے برلن میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز افراد سے پاکستان میں رونما ہونے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی دادرسی اور اس ضمن میں لائحہ عمل سے متعلق مشاورت کے سلسلے میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر جرمنی بھر سے پاکستانی کمیونٹی اور طلباء نے بھی آن لائن شرکت کی۔
ڈاکٹر فیصل نے اس بے مثال آفت سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے باہم مل کر اور ہم آہنگ ہو کر مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیونٹی ممبران کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، سفیر پاکستان کا کہنا تھا نے کہ ہمیں متحد اور آپس کےسیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر، بحیثیت قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ملک کی مدد کے لیے اپنی پوری کوشش کرنا چاہیے،
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ
اس وقت پاکستان جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے شاید ہی اس کی مثال کبھی تاریخ میں ملتی ہو۔12سو کے قریب افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
کئ خروڑ افراد کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔
مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
جب سے یہ آفت پاکستان میں رونما ہوئ ہے ہم یہاں اور ہمارے کارکنان پاکستان میں فوری ایکٹو ہوچکے ہیں۔
کئ ہزار بستیاں متاثرہ علاقوں میں آباد کی جاچکی ہے ،کئ کروڑ روپوں کا راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔
کمیونٹی نے سفیر پاکستان کو یقین دلایا کہ وہ اس عظیم چیلنج سے بطور احسن نمٹنے کے لیے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں