آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام سنتوں بھرا اجتماع استقبال ماہ ربیع الاول شریف ﷺ کا انعقاد 122

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام سنتوں بھرا اجتماع استقبال ماہ ربیع الاول شریف ﷺ کا انعقاد

آسٹریا ویانا ۔ریاض بلوچ رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام سنتوں بھرا اجتماع استقبال ماہ ربیع الاول شریف ﷺ کا انعقاد ویانا 23 ڈسٹرک کے مقامی ہال میں کیا گیا۔
اس سنتوں بھرے اجتماع کے لیے خصوصی طور پر پاکستان سے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی مدظلہ العالی تشریف لائے۔ جس میں آسٹریا بھر کے مختلف شہروں سے اسلامی بھائیوں، بچوں اور بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز ارشد عطاری کی تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا.

اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت یورپ کے معروف نعت خواں غلام مصطفی نعیمی نعت شریف شہریار خان ۔

جبکہ جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور سیرت النبی ﷺ کے اہم پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔

سنتوں بھرے اجتماع کہ اخر میں صلوۃ السلام کا نظرانہ سب نے مل کر پیش کیا ۔
جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی مدظلہ العالی نے خصوصی دعا کروائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں