جماعت اسلامی کی جدوجہد عوامی حقوق کے تحفظ کےلیے ہے۔ 6 اکتوبر کو کراچی میں دھرنا ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق 141

دنیامیں جاگیرداراورسرمایہ داروں پرٹیکسزلگتےہیں،پاکستان میں عام آدمی پربوجھ ڈالا جاتاہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ قومی انتخابات کی واضح اور ایک تاریخ دی جائے تاکہ قوم کا ابہام دور ہو۔ الیکشن کمیشن 90دن میں انتخابات کروانے میں ناکام ہو گیا، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم اب جب الیکشن کمیشن نے جنوری میں الیکشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، تو ہم چاہتے ہیں کہ تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا امتحان ہے۔ عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن غیر سیاسی ہوجائیں اور وہی کام کریں جن کی آئین میں انھیں اجازت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں