امریکا میں چوروں نے مال بردار ٹرین راستے سے ہی لوٹ لی اور خالی ڈبے پٹریوں پر پھینک دیے 221

امریکا میں چوروں نے مال بردار ٹرین راستے سے ہی لوٹ لی اور خالی ڈبے پٹریوں پر پھینک دیے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں آن لائن شاپنگ سے منگوائے گئے سامان صارفین تک پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ لیے گئے.رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوروں نے ٹرین کے پچھلے ڈبوں میں دھاوا بولا جہاں آن لائن شاپنگ سے منگوائے گئے سامان تھے، لٹیروں نے پورا ڈبہ اٹھانے کے بجائے ڈبوں سے سامان نکالا اور خالی ڈبوں کو ٹرین کی پٹریوں پر ہی پھینک دیا.
چوروں نے صرف اپنے مطلب کی اشیاء ہی اٹھائیں، خالی ڈبوں کے علاوہ وہ اشیاء جو کم قیمت یا اچھی قیمت پر فروخت نہیں ہوتی تھیں وہ پٹڑیوں پر پھینک دیں.
امریکی یونین پیسفک ریل روڈ ٹرانسپورٹ کمپنی نے ایک بیان میں کارگو چوری کا اعتراف کیا اور کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے ہیں.
کمپنی نے کہا ہم نے گشت پر یونین پیسیفک کے خصوصی ایجنٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں