رواں سال 7 لاکھ سے زائد نوجوان پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے 82

صومالیہ، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اتھارٹی، ایتھوپیا اور لیبیا جیسے ممالک کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

دنیا کے پاسپورٹ کی رینکنگ میں اس سال بھی پاکستانی پاسپورٹ مزید گراوٹ کا شکار ہوکر دنیا کے ممالک کی صف میں 102ویں نمبرپر آگیا.
پاسپورٹ کی رینکنگ کرنے والے عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی حالیہ رپورٹ میں صومالیہ، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اتھارٹی، ایتھوپیا اور لیبیا جیسے ممالک کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار پایا جنہیں101 ویں نمبر پر رکھا گیا.
اس طرح اِن ممالک کے شہری دنیا کے 38 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں جبکہ پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے 34 ممالک کا سفر بغیر ویزا کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا تھا اور یمن اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 92 ویں نمبر پر تھا جو اس سال مزید گرکر 102 نمبر پر آگیا ہے.
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی فہرست میں سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جس کے شہری 28 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں جبکہ سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جس کے شہری 195ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں.
دوسرے نمبر پر فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین ہیں جن کے شہریوں کو 192ممالک کا سفر بغیر ویزا رسائی حاصل ہے.
پاسپورٹ انڈیکس میں تیسرے نمبر پر 7 ممالک ہیں جن میں آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سوئیڈن شامل ہیں جنکے شہری 191ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں.
اس رینکنگ میں برطانیہ، بلجیم، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں اور ان ممالک کے شہری 190ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔ پانچویں نمبر پر آسٹریلیا اور پرتگال ہیں جنکے پاسپورٹ کے حامل شہری 188 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں.
چھٹے نمبر پر یونان اور پولینڈ ہیں جبکہ ساتویں نمبر پر کینیڈا، ہنگری اور مالٹا ہیں جنکے شہری بالترتیب 184 اور 182 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔ انڈیکس میں امریکی پاسپورٹ آٹھویں پوزیشن پر ہے اور امریکی شہری 180 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں.
ایسے میں جب ہم سے بہتر ممالک کے باشندوں کو ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولتیں حاصل ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں