" ماہ شعبان " کے اندر زیادہ سے زیادہ پورے خشوع اوع خضوع کے ساتھ عبادت کریں 128

” ماہ شعبان ” کے اندر زیادہ سے زیادہ پورے خشوع اوع خضوع کے ساتھ عبادت کریں

بیورو چیف/کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جامع مسجد مدینہ عطار، گلستان جوہر بلاک 3 کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری نے اپنے آج کے اپنے خطبہ جمعہ کے دوران “ماہ شعبان” کی فضیلت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “اس مہینہ کے اندر زیادہ سے زیادہ پورے خشوع اوع خضوع کے ساتھ عبادت کریں، اور اس ماہ کے دوران کار ثواب کے لئے روزے بھی رکھیں، انہوں نے کہا کہ ” ماہ شعبان ” کے مہینہ کے اندر غریبوں کی مالی مدد کے لئے زیادہ سے زیادہ اللہ کی راہ میں ضرورت مند افراد کی مدد کریں، ماہ شعبان کا مہینہ رجب اور رمضان کے درمیان کا مہینہ ہے، اس مہینہ کے اندر اپنی عبادت پر خصوصی توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ حدیث کے اندر ہے کہ اس دنیا سے جانے والوں کی قبروں کو پختہ نہ کریں اس سے مردے کو قبر کے اندر تکلیف محسوس ہوتی یے، انہوں نے کہا کہ “ماہ شعبان” کے اندر باقاعدگی کے ساتھ روزے رکھے جائیں، اور اپنا وقت اللہ کی عبادت میں گزاریں، اس مہینہ کے اندر رحمان کے دروازے کھلتے ہیں، اور کوشش کریں کہ ہر برائی سے اپنے آپکو دور اور بچا کر رکھیں، اور اگر ممکن ہو سکے تو صدقہ جاریہ کے کسی سلسلہ کا بھی آغاز کریں، انہوں نے کہا کہ اس مہینہ کے شروع ہوتے ہی اللہ پاک کی ذات اپنے بندوں پر رحمتوں کی بارش شروع کر دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ “ماہ شعبان” ہمارے لئے بخشش کا بھی مقدس مہینہ تصور کیا جاتا ہے، شعبان کے آتے ہی مساجد میں عبادتوں کے خصوصی انتظامات کا آغاز ہو جاتا ہے،”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں