ماہ رمضان،اس سال خواتین کے لئے با پردہ نماز تراویح کا انتظام کر دیا گیا.جامع مسجد انوار عطار کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری 145

ماہ رمضان،اس سال خواتین کے لئے با پردہ نماز تراویح کا انتظام کر دیا گیا.جامع مسجد انوار عطار کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری

کراچی /بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ماہ رمضان، صبر، بخشش، مقدس اور احساس کا مہینہ، اس سال خواتین کے لئے با پردہ نماز تراویح کا انتظام کر دیا گیا.
کراچی گلستان جوہر بلاک 3 کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری نے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اس سال جامع مسجد انوار عطار کی انتضامیہ اور مخیر اہل محلہ کی کوششوں سے اس سال پہلی بار مسجد کے تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد خواتین کے لئے با پردہ نماز تراویح کا انتظام کر دیا گیا ہے، اور وہ نماز تراویح کے ساتھ ساتھ دیگر نمازوں کی ادائیگی بھی کر سکیں ھئیں، مولانا غلام مرتضی عطاری نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اللہ کی بندگی اور عبادت میں گزاریں، یہ مقدس مہینہ بخشش، صبر، اور احساس مندی کا بھی نام ہے، اور درحقیقت یہ مہینہ اللہ کو راضی کرنے کا بھی ہے، ہمیں چاہیئے کہ اس مہینے زیادہ سے زیادہ اپنا وقت عبادت میں گزاریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں