جرمنی کے ساحلی شہر ہیمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تمام سیاسی تعلق سے بالاتر ہوکر کیمونٹی کے اعزازمیں عید پارٹی کا انعقاد 322

جرمنی کے ساحلی شہر ہیمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تمام سیاسی تعلق سے بالاتر ہوکر کیمونٹی کے اعزازمیں عید پارٹی کا انعقاد

مہوش ظفر نمائندہ خصوصی جرمنی (پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی کے ساحلی شہر ہیمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تمام سیاسی تعلق سے بالاتر ہوکر کیمونٹی کے اعزازمیں عید پارٹی کا انعقاد کیا
بچوں بڑوں کے لیے تفریحی پروگرامز کے ساتھ نامور بین القوامی شہرت یافتہ کلاسیکل گلوکار استاد شبیر خان گلو نے اپنی گائیکی سے دل ماہ لئے ۔
عالمی وبا کوورنا کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد اجتماعات کے انقعاد نے کیمونٹی میں خوشی کی لہر دوڑادی عید ملن پارٹی میں ہیمبرگ شہر کے لئے قریبی اضلاع سمیت شہر کے مختلف سیاسی سماجی شخصیات اہل خانہ سمیت شریک ہوئے عیدملن پارٹی میں بچوں سمیت بڑوں کے لیے تفریحی پروگرامات کے انعقاد نے پارٹی کا مزا دوبالا کردیا.
عید ملن پارٹی کا باقاعدہ آغاز ہیمبرگ شہر کے سیاسی و سماجی شخصیت رانا عامر محمود نےتلاوت قران پاک سے کیا تقریب نظامت ہیمبرگ شہر کےسیاسی سماجی و کاروباری شخصیت فرید شاہ نے ادا کی.
عیدملن پارٹی کے منتظم ومعروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت جہانگیر سلیم نے شرکاء ومہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ھے کہ کیمونٹی کو متحرک رکھنے کے لیے مخلتف تقریبات کا انعقاد کرے گزشتہ دو سالوں سےکورونا وباء کی وجہ سے کیمونٹی ایک بڑی خلا پیدا ہوگیا تھا لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ہی ہم نے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا، جرمنی کی معروف شاعرہ ادیبہ طاہرہ رباب ، شاعر حسین بخاری اور سید مشتاق شاہ نے اپنے نئےکلام سے پارٹی کوچارچاند لگادیئے ۔عید مِلن پارٹی میں بچوں ،خواتین و حضرات کے لیے تفریحی پروگرامز کے تقریب کو رونق بخشتے ہوئے عیدکا مزا دوبالا کردیا ، فرید شاہ اور رانا عامر شہزاد و دیگر شرکاء نےکہاکہ ایسے تقریبات کیمونٹی میں جزبہ و تجدید بیدار کرنے کا باعث بنتے ہیں ہمیں کیمونٹی کےلیے ایسے تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے جس سے بچوں اوربڑوں سمیت تمام شرکاءکو تفریحی مواقع میسر اسکے ،عیدملن پارٹی کے شرکاء و مہمانوں کے لیے مختلف اقسام کے بہترین کھانوں کااہتمام کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں