دونوں حکومتیں جھوٹ کی بنیاد پر چلتی رہی ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق 164

عمران خان کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جماعت اسلامی ہیڈ کوارٹرمنصورہ لاہورمیں مستقل قیام کی دعوت۔امیر جماعت اسلامی، سراج الحق

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف “PTI” کے چیئرمین عمران خان کو جماعت اسلامی کے “ہیڈ کوارٹر منصورہ” میں مستقل قیام اور تحفظ کی فراہمی کی مکمل دعوت دے دی ہے، وہ کسی بھی وقت “منصورہ” آ کر اپنی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں، ان کے حتمی اور جلد فیصلے کا انتظار ہے، سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ بھی ملک کے کسی بھی سیاست دان کو اگر زندگی کے تحفظ کی ضرورت ہے تو وہ اس “فری آفر ” کو استعمال کر سکتا ہے، اگر “PDM” اور PTI” کی قیادت نے عقل کے ناخن نہ لئے تو اس بات کا قوی اندیشہ ہے کہ تو کے اندر”مارشل لاء” لگ سکتا ہے،حکومت وقت ملک کے سیاسی کلچر اور جلسے جلوسوں کو منعقد کرنے پر کسی بھی قسم کی پابندی اور رکاوٹیں کھڑی نہ کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں