سعودی عرب کے شہر جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب منعقد کی گی 245

سعودی عرب کے شہر جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب

جدہ سعودی عرب نمائندہ خصوصی : (امداد حسین لک، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب کے شہر جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب منعقد کی گی جس میں مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستانی مندوب سفیر رضوان شیخ سمیت کشمیری اور پاکستانی کیمونٹی کئ سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی افراد نے شرکت کی.
تقریب کی صدرات کنونئیر قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری نے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رضوان شیخ نے کہا کے پانچ فروری کشمیر میں جاری 74 سالہ ظلم و ستم کی داستان کو یاد کرنے اور اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرارداد کی یاددہانی کروانے کا دن ہے ہم چاہتے ہیں جموں کشمیر اقوام متحدہ کئ سلامتی کونسل کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے خواہشات کے مطابق حل کیا جائے ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی ہے کے ہم آؤ آئی سی سمیت تمام پلیٹ فارم ہر کشمیریوں کی آذادی تک انکئ سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گیے تقریب سے دیگر مقررین کنونئیر پاکستان قومی قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری ،جماعت اسلامی سی حافظ محمود ،چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر ،چئیرمین مسلم لیگ ق چوہدری اظہر وڑائچ ،صدر پی پی پی چوہدری تصور ،اے این پی سے نوشروان خٹک ،جماعت اسلامی سے چوہدری زولفقار ،پاکستان ویلفئر ایسو سی ایشن سے راجہ محمد بشیر ،پی ٹی آئی سے سابقہ صدر میاں احمد بشیر ،چکوال فورم سے ملک محی دین ،کشمیر جموں کشمیر کیمونٹی سے چوہدری خورشید متیال ،پی ایم ایل این کشمیر سے راجہ شمعروز ،پی پی پی سے وقاص عنایت ،مسلم کانفرنس سے سردار وقاص ، کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی نشاندہی کی اور کہا کے کشمیری عوام جس عزم کو توانا رکھے ہوئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس جدوجہد آزادی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے تقریب کے اختتام میں قومی یکجہتی فورم کی جانب سے کشمیریوں کے حق خوداریت کے لیے چھ نقاطی قراداد بھی پیش کی گی جو اکثریت رائے سے منظور کئ گی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دعائیں کی گی جبکہ تقریب کے دوران پاکستانی نوجوانوں نے کشمیر سے متعلق آزادی کے ملئ نغمہ گا کر شرکاء کا خون بھی خوب گرمایا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں