یوم آزادی 14 اگست کے سلسلے میں پاکستان الأحساء کمیونٹی کے زیر انتظام عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی 104

یوم آزادی 14 اگست کے سلسلے میں پاکستان الأحساء کمیونٹی کے زیر انتظام عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی

الأحساء رپورٹ طاہر کرامت (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

یوم آزادی 14 اگست کے سلسلے میں پاکستان الأحساء کمیونٹی کے زیر انتظام عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت چوہدری نیاز بابر نے کی.یوم آزادی کی تقریب کے مہمان خصوصی مبصر اقوام متحدہ چئیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ندیم اختر چوہدری تھے.تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حمدباری تعالیٰ ونعت شریف سے ہوا.تقریب کے اندر مختلف مقررین نے وطن پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا صدارتی خطاب میں تقریب کے مہمان خصوصی ندیم اختر چوہدری نے کہا کہ یوم آزادی قومی نظریہ کی پاسداری اور وطن سے محبت اور اس کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کے اظہار کرنے کا دن ہے.مزید کہا کہ پاکستانی عوام خون کے آخری قطرے تک تعمیر پاکستان اور استحکام پاکستان اور نظریاتی سرحدوں کے تخفظ میں کردار ادا کرنے کا عزم کرتی ہے. اور دیگر مقررین میں ،پروفیسر ایوب، الطاف حسین اور عبدالغفور نجم، ڈاکٹر ظہورالحسن وغیرہ نے دل کھول کر وطن سے محبت اور استحکام پاکستان و تحفظ پاکستان اور ملکی ترقی پر زور دیا ،حکیم اسلم نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے.دیگر اعزازی مہمانوں میں چوہدری اظہرگجر بابا ، رانا امجد،الطاف حسین کے علاوہ پروفیسر فاروق احمد، راجہ اجمل، چوہدری انتظار گوندل صدر پی او اے ایف انٹرنیشنل الأحساء،راجہ سلیم، شاہ ویز وڑایچ، میاں امتیاز، اور دیگر پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کر کے اس تقریب کو رونق بخشی اور آخر میں مہمان خصوصی ندیم اختر چوہدری نے پاکستان الاحساء کمیونٹی کی ویلفیئر سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا. اور تقریب کے آخر میں کیک کاٹاگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں