چین میں ڈاکٹر سمیرہ عزیز سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے سعودی ویژن 2030 کو فروغ دے رہی ہیں 286

چین میں ڈاکٹر سمیرہ عزیز سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے سعودی ویژن 2030 کو فروغ دے رہی ہیں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اپنے دورہ چین کے دوران انہوں نے سعودی وژن 2030 کو فروغ دیا اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ترغیب دی .
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اپنے وژن 2030 ریفارم حکمت عملی کے ایک حصے کے تحت سرمایہ کاری سے متعلق قانون میں اہم تبدیلیاں کرنے اعلان کیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے.
عرب نیوز کے مطابق ترمیم شدہ قانون کے تحت سرمایہ کاروں کے حقوق اور آزادی کو ایک مضبوط فریم ورک میں فراہم کرتی ہے جسے شفافیت اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے.
نیا قانون رجسٹریشن کے عمل کو مزید سہل بنائے گا۔ لائسنسنگ کے پیچیدہ ضروریات کو ایک آسان نظام سے تبدیل کیا جاسکے گا۔ سرکاری لین دین اور سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے نئے سروس سینٹرز متعارف کرائے جائیں گے.
نئے قانون میں سرمایہ کاری دوست اقدامات جس میں سول لین دین کے قانون، نجی شعبے کی شراکت داری قانون، کمپنیوں کے قانون، دیوالیہ پن سے متعلق قانون اور خصوصی اقتصادی زونز کی تشکیل سمیت سرمایہ کاری کے کئی اقدامات شامل ہیں.
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا ہے کہ ’اس قانون نے سرمایہ کاروں کے لیے ایک خوش آئند اور محفوظ ماحول بنانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک ترجیحی منزل کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا ہے.
اس قانون کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں دونوں کےلیے یکساں سلوک کو یقینی بناتے ہوئے مسابقتی مارکیٹ کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔
یہ سعودی ثالثی مرکز اور دیگر منسلک اداروں کے ذریعے تنازعات کے حل کے ایڈوانس میکا نزم تک رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں