Maulana Azizullah, the local leader of Al-Tawheed 402

باجوڑ میں اشاعت التوحید والسنہ کے مقامی رہنما مولانا عزیز اللہ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے

رپورٹ پشاور (عدنان تابش) ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ میں مذہبی جماعت اشاعت التوحید والسنہ کے مقامی رہنما مولانا عزیز اللہ اپنے دکان واقع خار بازار باجوڑ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ کہ نامعلوم افراد نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اشاعت التوحید والسنہ اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان سول ہسپتال خار پہنچنا شروع ہوگئے۔ جہاں انہوں نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ موقع کی نزاکت کے پیش نظر امیر اشاعت التوحید والسنہ و صدر وحدت المدارس الاسلامیہ مولانا محمد طیب طاہری نے اپنے کارکنان کے نام پیغام جاری کردیا، جس میں ان کو پرامن رہنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ڈی پی او باجوڑ شوکت علی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔ مولانا عزیز اللہ کی نماز جنازہ شینکے علیزو میں ادا کردی گئ، جس میں سینکڑوں علماء، مشران، سیاسی اور سماجی افراد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا خصوصاً قبائلی اضلاع میں اس وقت ٹارگٹ کلنگ اپنے عروج پر ہے۔ جس کے خلاف باجوڑ کے سیاسی پارٹیوں نے پانج جنوری کو امن مارچ کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں