شہر ریاض کی وسیع و عریض اور معروف مسجد "الجامع الراجحي" کے ایک خوبصورت ہال میں "انجمن محبان رحمة للعالمين الریاض" کے زیر اہتمام ایک سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد 209

شہر ریاض کی وسیع و عریض اور معروف مسجد “الجامع الراجحي” کے ایک خوبصورت ہال میں “انجمن محبان رحمة للعالمين الریاض” کے زیر اہتمام ایک سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد

رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان
شہر ریاض کی وسیع و عریض اور معروف مسجد “الجامع الراجحي” کے ایک خوبصورت ہال میں “انجمن محبان رحمة للعالمين الریاض” کے زیر اہتمام ایک سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن ، جمعیت علمائے اسلام، مرکزی جمعیت اہل حدیث، مجلس پاکستان، قومی وطن پارٹی، پیغام کلب ، رائز اور ادبی فورم کے قائدین کے علاوہ، عمائدین شہر اور شہر ریاض اور الخرج سے کثیر تعداد میں محبان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی، کانفرنس سے عبداللہ اقبال کیلانی، ڈاکٹر اویس محمود سلفی، سید تاج احمد، رانا عمر فاروق، مولانا اسد اللہ، راشد محمود، خالد اکرم رانا نے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب مکتبہ دارالسلام کے ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد کا تھا۔ مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری زندگیاں رسول معظم کی سیرت طیبہ کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے وقف ہیں جبکہ دیگر مقررین نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ دور حاضر میں ہمیں سیرت نگاری کے ساتھ ساتھ سیرت سازی پر کام کرنے کی بھی شدید ضرورت ہے۔ سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی جناب رانا معصوم صاحب اور سہیل بابر وڑائچ صاحب نے بطور مہمانان خصوصی کانفرنس میں شرکت کی جبک سفیر پاکستان بیرون شہر سفر کے باعث کانفرنس میں شریک نہ ہو سکے۔ مہمان خصوصی سہیل بابر وڑائچ نے پاکستانی کمیونٹی کے اس اقدام کو سراہا اور

کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے پر زور دیا۔
کانفرنس کی نظامت کے فرائض عمر فاروق کیلانی نے ادا کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں