social activists Imtiaz Ahmed and Manik Shangwani organized a solemn ceremony regarding Pakistan's 75th Independence Day 205

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سماجی کارکن امتیاز احمد اور مانک شنگوانی کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

رپورٹ : شاہین جاوید : الریاض سعودی عرب ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سماجی کارکن امتیاز احمد اور مانک شنگوانی کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ریاض شہر کی معتبر اور معزز شخصیات ، مردوں ، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز عبدالرحمان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ امتیاز احمد اور شاہین جاوید نے بہترین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بدولت اسلام کے نام پر وجود میں آیا جس کا مقصد اسلام کی سر بلندی کے علاوہ ہاکستان کو ایک مکمل فلاحی سیاست بنانا تھا، پاکستان ایک ایسے خواب کی تعبیر ہے جس کے حصول کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں اسکی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب ملکر آگے بڑھیں نفرتوں کو مٹاکر ایک بہتر مستقبل کے لئے اجتماعی سوچ کو اپنائیں۔ تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے دیگر افسران فیاض خان اور توصیف خاور نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز احمد، مانک شنگوانی، فاطمہ شنگوانی، سید عدنان علی، حافظ عبدالوحید، تسنیم امجد، احسن عباسی، مبشر انوار اور دیگر مقررین کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے اسکی عوام نے ہمیشہ درپیش چیلنجزز  کو اپنی صلاحیتوں سے دور کیا ہے اور سعودی عرب 
سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کے بہتر مستقل کے لئے قربانی دی ہے ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار کے مطابق ایمان, اتحاد اور تنظیم کے مطابق عمل پیرا ہوکر پاکستان کے لئے کام کرنا ہے تاکہ ہم  ترقی یافتہ ممالک کی صف میں
 کھڑے ہوسکیں، تقریب میں نادر بھٹی، ندا، بشری اور سما نے اپنے خوبصورت انداز میں ملی نغمے ہیش کئے اور سامعین سے خوب داد وصول کی۔پروگرام کے آخر پر جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں