توشہ خانہ کیس.2 رکنی بینچ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا 94

آئی سی سی ورلڈکپ فائنل 2023 ءکیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کرلیا ہے تاہم عمران خان شریک نہیں ہو سکیں گے.

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
آئی سی سی ورلڈکپ فائنل 2023 ءکیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کرلیا ہے تاہم
عمران خان جیل میں قید ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے.
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکاء اشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992ء ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ (بلیزر) لیں.
اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کے فائنل سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر(کوٹ) پیش کیا جائے گا، اس تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک اور آئن مورگن شرکت کریں گے۔1992 ءکے ورلڈکپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان جیل میں قید ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں