سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا چاہئے، اور عدالتوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انصاف کو حاصل کریں، عمران اپنے لئے حالات اور مشکلات خود بڑھا رہے ہیں، انہیں عدالتوں کے اندر پیش ہونا ہی پڑے گا، رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو بلاآخر ایک دن جیل جانا ہی ہو گا، اور عمران خان کو پیش کرنے کے لئے “قانون اپنا راستہ” خود ہی بنائے گا، حالات بڑی تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں، پرویز مشرف کی طرح عمران خان کو بھی “نشان عبرت” بنایا جائے، اور عدالتوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عدالتوں کے ساتھ تعاون کیا جائے.