عمران خان کامیابی کا "سلوگن" ہے، عمران خان ملک کے مفادات اور حقوق کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں 152

عمران خان کامیابی کا “سلوگن” ہے، عمران خان ملک کے مفادات اور حقوق کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں

رپورٹ/ (اعجاز احمد طاہر اعوان سے ،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف “PTI” کے سینئر راہنما فواد چوہدری نے کہا ہے، کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز کل سے شروع ہو گا، اور یہ تحریک اپنے منطقی انجام تک ضرور جائے گئی، گرفتاریوں کے لئے قیادت سمیت پورے کارکن تیار ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کو پیشی کے لئے حکومت نے مجبور کیا، اگر حکومت جعلی مقدمات قائم کرے گئی تو آگے کیسے بڑھے گئی، عمران خان کو پیشی کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ مجبور کیا گیا، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اور کھڑی رہے گئی، ایک سازش کے تحت لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے، پہلی گرفتاری دینے والا لیڈر خوش نصیب ہو گا، حکومت نے بے بنیاد مقدمات قائم کر کے کبھی کامیابی نہی ہو گئی، عمران خان ایک “چٹان” کی مانند ہے جس نے کبھی شکست کا سامنا نہیں کیا، کامیابی اس کا نصیب ہے، وہ کامیابی کا “سلوگن” بھی ہے، عمران خان اپنے لئے نہی عوام اور ملک کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، کامیابی ضرور اور جلد نصیب ہو گئی، آنے والا وقت “PTI” ہی ہو گا، پی ٹی آئی گرفتاریوں کے لئے مکمل تیار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں